مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم ایوب ایوب کاٹلنگ)جمعیت علماءاسلام(جے یو آئی) ضلع مردان کے امیر مولانا امانت شاہ حقانی اور سیکرٹری جنرل مفتی حماداللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے مشن پر ہے اور امت مسلمہ غفلت کی نیند سور ہی ہے ۔ یہ تماشہ اب نہیں چلے گا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی کال پر 8 دسمبر کو مردان میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس کی کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ارکان ضلعی مجلس عاملہ سمیت تحصیل کاٹلنگ کا دورہ حجرہ خان فراز کاٹلنگ میں تحصیل مجلس عاملہ شوریٰ اور ویلج کونسل امرا نظماء کا مشترکہ اجلاس تحصیل امیر مولانا حافظ اختر علی عزیزی ، تحصیل ترجمان عمران اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امانت شاہ حقانی۔ مفتی حماد اللّٰہ یوسفزئی۔ مفتی سلیم حلیمی۔قاضی بشیراحمد۔مفتی گل ولی۔ حاجی طاوس خان، عمران اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ظلم وبربریت کی داستانیں رقم کررہا ہے۔ بے گناہ معصوم فلسطینیوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے۔ اور امت مسلمہ کے حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام روز اول سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اور اسرائیلی مظالم کے خلاف اواز اٹھا رہا ہے۔ اور 8 دسمبر کو پشاور میں ہونے والے اسرائیل مردہ باد کانفرنس فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے اظہار کا تسلسل اور عالمی قووتوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجوڑنا ہے۔
اس کانفرنس کی۔تیاری کے سلسلے میں صوباءقائدین ضلع مردان کا دورہ کریں گے اور ضلعی مجلس شوریٰ۔ تحصیلوں کے مجالس شوریٰ اور ویلج کونسلوں کے امرائ نظمائ کے مشترکہ۔اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں جماعت کے تنظیمی امور، سیاسی حکمت عملی پر غور و فکر کیا گیا۔اجلاس میں مختلف شعبہ۔جات کو فغال اور مظبوط کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور ضلعی قائدین نے ہدایات جاری کی۔
مقررین نے کہ آٹھ دسمبر کے اسرائیل مردہ باد کانفرنس کی کامیابی کیلئے ویلج کونسلوں کا دورہ کیا جائے اور اس کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تحصیل کاٹلنگ سے کثیر تعداد میں کارکنان پشاور کانفرنس میں شریک ہونگے۔
ایک تبصرہ شائع کریں