تھانہ طورو مردان پولیس کی کامیاب کارروائی، پانچ سالہ بچی مرجان کے اندھے قتل کا معمہ حل،چچی ملوث نکلی

مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)پانچ سالہ بچی مرجان کے اندھے قتل کا معمہ حل،مقتولہ کی چچی ملوث نکلی۔تھانہ طورو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ تک رسائی حاصل کرلی۔اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان نے دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل طورو میرہ سوکئی میں 5 سالہ بچی مرجان پڑوس میں کھیلنے گئی تھی جبکہ شام کو پتہ چلا کہ ان کی لاش گھر کے سامنے پڑی ملی تھی۔مقتولہ کے والد مدعی مقدمہ رحمن علی سکنہ سوکئی طورو نے اپنی بیٹی مرجان کے قتل کی رپورٹ تھانہ طورو میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی۔ ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی و دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی.پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقے اور پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزمہ کو شاملِ تفتیش کیا۔دورانِ تفتیش، میں ملزمہ مسمات (ن) زوجہ ساجد نے اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو قتل کیا۔ جرم کی وجہ ملزمہ(ن) اور مقتولہ کی والدہ کے درمیان جھگڑے اور تکرار کو قرار دیا گیا، جبکہ مرجان اکثر گالم گلوچ کرتی تھی جس سے معاملہ مزید بگڑ گیا۔ ملزمہ نے بدلہ لینے کے ارادے سے اس سنگین قدم کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس مردان

0/Post a Comment/Comments