پی ٹی آئی قیادت دن کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کو سلام کرنے آتی ہے ۔ اور رات کو جنات کو سیلوٹ کرنے جاتے ہیں،سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی

 



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،محمد ایوب ایوب کاٹلنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت دن کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کو سلام کرنے آتی ہے ۔ اور رات کو جنات کو سیلوٹ کرنے جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں گم ہوکر پشاور میں نمودار ہوجاتے ہیں۔ اسی دوہرے معیار کی وجہ سے عمران خان جیل میں ہی رہے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسفزئی ہاﺅس کوٹی شاہ میں تحصیل کاٹلنگ کے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی صدر عمران ماندوری ، جنرل سیکرٹری الحاج فضل رحمان بن یامین، تحصیل کاٹلنگ صدر عنایت خان ، جنرل سیکرٹری فخر عالم یوسفزئی اور سابق ایم پی اے گوہر علی شاہ باچا نے بھی خطاب کیا۔ 

اس موقع پر خدائی خدمتگار وں نے دل کا بڑاس نکال تنظیمی قیادت پر برس پڑے۔ اور گزشتہ عام اور بلدیاتی انتخابات ناقص کارکردگی کے لئے مقامی قیادت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ امیر حیدر خان ہوتی کارکنان کے جذبات کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرخ جھنڈا ایک نظریے کا نام ہے۔ اسے انگریزوں نے شکست نہیں دی ہے ۔ ڈیکٹیروں نے مات کھائی۔ تو مصنوعی ہوا کیا کرلے گی۔ 

ہمیں تحصیل اور ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کو فعال اور متحرک بنانا ہے ۔ انہوںنے پی ٹی ایم کے حوالے سے موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو تحریک یا شخصیت پختونوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں ، پختونوں کے وسائل کے حصول کا راستہ اپنا تے ہیں تو ہم ان کے موقف کی تائید کریں گے۔ کیونکہ ہمارا آواز امن کے لئے ہے اور امن کے لئے اے این پی کی آواز سب سے طاقتور ہے۔

 اگر کوئی اور جماعت تحریک امن کے لئے آواز بلند کرتا ہے تو عوامی نیشنل پارٹی دس گنا زور لگاتا ہے ۔ کیونکہ اس مٹی کے حقیقی والی وارث اے این پی کا نظریہ ہے ۔ جو کبھی بھی اپنے تحریک ، جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments