مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مایار مردان اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تورڈھیر صوابی کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر ادریس تھے ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر(آر ایس او) محمد سلیمان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر(ڈی ایس او) ساجد خان آفریدی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد محمد، ڈی ایس او صوابی ابراہیم مہمند، سپرٹنڈنٹ سپورٹس کمپلیکس مردان نور الواحد، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مایار وسیع اللہ، ثاقب خان فوکل پرسن سپورٹس کمپلیکس مردان،عدنان آفریدی و دیگر بھی موجود تھے۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مایار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 182 رنز کا ہدف دیا۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مایار کے معاذ نے 60 گیندوں پر 94 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شاہ زیب نے 34 بالوں پر 57 رنز بنانے کے شراکت داری بھی حاصل کی۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تورڈھیر صوابی کرکٹ ٹیم کی طرف سے صالح نے 2 جبکہ حبیب اور ارباز نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔جواب میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تورڈھیر صوابی ٹیم نے مقررہ 20 اورز میں ٹوٹل 52 رنز میں ناکام ہوئے۔اسی طرح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مایار نے زبردست کھیل کے بعد 130 رنز کی برتری سے فائنل میچ کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مایار کی طرف سے زیشان نے 3 جبکہ یاسر اور سمیع نے 2 ، 2 وکٹ حاصل کئے۔محمد معاذ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے.پی سی بی پینل کی طرف سے امپائرز کے خدمات شاہ فیصل اور امان اللہ جبکہ سکورر کے خدمات محمد جنید نے سر انجام دیئے۔آخر میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات،ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں