مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ نے تاجر برادری کے فلاح و بہبود  اور انکے مسائل حل کرنے کےلئے ہمیشہ ہر اول دستہ کردار ادا کیا ہے۔صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ

 



مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ نے تاجر برادری کے فلاح و بہبود  اور انکے مسائل حل کرنے کےلئے ہمیشہ ہر اول دستہ کردار ادا کیا ہے۔صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ


 مردان(دی نیوز پوائنٹ  اردو،ایم وقار خان)تخت بھائی مینا بازار کے تاجر تنظیموں کے کل بروز اتوار کو ہونے والے انتخابات میں مزید گہما گہمی، مرکزی انجمن تاجران خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اور  مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر حاجی ظاہر شاہ  دیگر ساتھیوں سمیت خود میدان میں کود پڑے۔

اپنے حامی نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے انہوں نے مینا بازار تخت بھائی میں ایک بڑے ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے نامزد کردہ امیدواروں کے حق میں زبردست نعرہ بازی۔

ریلی میں تاجروں کی کثیر تعداد میں شرکت۔شرکاء میں اپنے نامزد کردہ امیدواروں کی انتخابی نشان پھول تقسیم کئے اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی طارق خان ، جنرل سیکرٹری وہاب یوسفی ،تنظیم تاجران کے چیئرمین حاجی گل داد خان ،مینا بازار کے صدارت کے نامزد امیدوار محسن خان ،

جنرل سیکرٹری شپ کے نامزد امیدوار کاشف مہمند ، دیگر تاجر سرتاج ، حاجی بختور ، صدام خٹک ، وہاب ٹیلر ،فاروق تاج  کے علاوہ تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے تاجروں برادری سے اپیل کی کہ کل ہونے والے تاجر تنظیموں کے انتخابات میں ان کے حقیقی مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ) کے نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے یہ ثابت کریں کہ تاجر اپنے حقیقی نمائندوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ نے تاجر برادری کے فلاح و بہبود  اور انکے مسائل حل کرنے کےلئے ہمیشہ ہر اول دستہ کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ کرتے رپینگے۔

0/Post a Comment/Comments