مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)مردان میں شادی ہالز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کے دعوت پر خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی کے ایڈیشنل کلکٹر بصیر علی رحمان،ڈپٹی کلکٹر اعجازعلی خان، اسسٹنٹ کلکٹر کامل زادہ اورانسپکٹر شہزادنے چیمبرآفس کادورہ کیا۔اس موقع پر مردان چیمبر کے نائب صدر وحید گل،شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر چینگریزخان، جنرل سیکرٹری فیصل خان، سجیدگل، کاشف، آفتاب، ظفراقبال، شہریار، بابر اور دیگر نے شرکت کی۔
مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے آنے والے مہمانوں کو شادی ہال ایسوسی ایشن کودرپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بزنس کمیونٹی پہلے سے بہت سے مسائل کا شکار ہے شادی ہالز کے کاروبار سے وابستہ کاروباری حضرات پہلے سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشااور غیرضروری ٹیکسزکے بھرمار کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے ریٹس نے کاروبار کو متاثر کیا ہوا ہے، کیپرا جو کہ سروسز ٹیکس کے حوالے سے شادی ہالز کو جو نوٹسیسزبھیجے گئے ہیں کے طریقہ کار کے حوالے سے ذمہ داران نے تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ٹیکس پروگرام کے اونرز سے لیاجائیگا جس میں شادی ہالز مالکان ودہولڈنگ ایجنٹ کا کردار ادا کریگااور اونرز کے لئے یہ ٹیکس ایڈجسٹ ابل تصور ہوگا اور اس حوالے سے کیپرا کے ایڈیشنل کلکٹرنے تفصیل سے تمام شرکاء کو طریقہ کاراور کیٹوگرائزیشن سے آگاہ کیا اور تمام سٹاف ممبرز کو ہدایت دی کہ کاروباری حضرات کو مکمل سپورٹ کریں اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے کہا کہ تاجر برادری پہلے سے ٹیکسز کے بوچھ تلے دبے ہوئے ہیں مختلف قسم کے ٹیکسز ایڈوانس میں وصول کئے جارہے ہیں۔ملک کی معاشی صورتحال کے باعث ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایاجائے لیکن تاجر دوست طریقہ کار اپنانا چاہیے جس سے اعتماد بڑھے اور تاجر مطمئن ہوں مردان چونکہ پشاور کے بعد دوسرا بڑا شہر ہے اس لحاظ سے کیٹوگرائزیشن میں بھی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ یہاں پر کاروبار بھی اس لحاظ سے کمزرو ہے جس پر کیپراکے عہدیداروں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ کاروباری طبقہ کو ہر طرح سے سپورٹ اور سہولت فراہم کی جائے جس پرمرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایک تبصرہ شائع کریں