مردان چیمبر اور اوورسیز بزنس فورم کوشش کررہا ہے کہ کاروبار اور سیاحت کو فروغ دیاجاسکے،ظاہر شاہ- خیبر پختونخوا کے کاروبار اور سیاحت کو فروغ اور جو مسائل درپیش ہے کو حل کرنا ہے،اوورسیز بزنس فورم۔چیئرمین فاروق خان

 




مردان چیمبر اور اوورسیز بزنس فورم کوشش کررہا ہے کہ کاروبار اور سیاحت کو فروغ دیاجاسکے،ظاہر شاہ
خیبر پختونخوا کے کاروبار اور سیاحت کو فروغ اور جو مسائل درپیش ہے کو حل کرنا ہے،اوورسیز بزنس فورم۔چیئرمین فاروق خان

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری اورمردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے گروپ لیڈر ظاہر شاہ کے خصوصی دعوت پر اوورسیز بزنس فورم برطانیہ کے چیئرمین محمد فاروق خان،  ملک محمد افضل،  محمد فیصل صبوری،  امجد خان اور دیگر نے دورہ کرکے مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عباس سلیم رحمان،سینئرنائب صدر نعمان فقیر صراف، نائب صدر حاجی وحید گل، مردان پریس کلب کے صدر ایم بشیر عادل، جنرل سیکرٹری اخونزادہ فضل حق، سینئر صحافی مسرت خان عاصی، ہدایت الرحمن ہوتی، بخت محمد، شہاب اکبر   اورنمائند وں، ممبرزایگزیکٹیوکمیٹی، صنعتکاروں،تاجروں، اورمردان شادی ہال کے اونرزنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری اورمردان چیمبر کے گروپ لیڈ رظاہر شاہ اور عہدیداروں نے آنے والے مہمانوں کا پرتپا ک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک اور خاص کر خیبر پختونخوا کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی معدنیات اورخوبصورتی سے نوازا ہے جس کو متعار ف کرانے کے بہت سے مواقع ہے جس کے لیے اس علاقے کے تاجر برادری کوسہولت کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ اس علاقے کے کاروبار اورسیاحت کو فروغ دیا جائے مگر ہماری بدقسمتی ہے کہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دیاجارہا ہے۔

ظاہر شاہ نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ہمارے گزشتہ ملاقاتوں کی ایک کڑی ہے جس سے ہمارے تاجر برادری اور اوورسیز بزنس فورم کو اکھٹابیٹھنے اور کاروبار ی مواقع تلاش کرنے کا ایک موقع ملے گا۔کیونکہ کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہمارے ملک کو قدرت نے بیش بہاں قدرتی اشیاء سے نوازا ہے اگرکمی ہے تو اس کو متعارف اور پروموٹ کرنے کی جس کے لئے مردان چیمبر اور اوورسیز بزنس فورم کوشش کررہا ہے کہ کاروبار اور سیاحت کو فروغ دیاجاسکے کیونکہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز کاروبار کو سہولیات اورفروغ دینے میں ہے۔اُنہوں نے اپنے دورہ انگلینڈ کے تفصیلا ت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اشیاء اور کاروبار کے فروغ کے لئے لندن میں مقیم کمرشل اتاشی اور دوسرے عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری یہ بھی بھرپورکوشش ہے کہ ہماری نئی نسل کو کاروبار کی جانب راغب کیاجائے اور دوسرے غلط سرگرمیوں سے بچایاجاسکے کیونکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس صحیح رہنمائی کی اشد ضرورت ہے اور یہ سب کچھ ایکدم سے نہیں ہوگا ہمیں اپنی ہچکچاہٹ کو ختم کرکے آہستہ آہستہ قدم بڑھاناہونگے اوریہ تب ممکن ہوگا جب ملک سیاسی استحکام، امن وامان کی بہتر صورتحال ہوں۔شرکاء سے اوورسیز بزنس فورم برطانیہ چیئرمین محمد فاروق خان نے کہا کہ ہمارے آنے کا مقصد پاکستان اور خاص کر خیبر پختونخوا کے کاروبار اور سیاحت کو فروغ اور جو مسائل درپیش ہے کو حل کرناتاکہ دونوں ممالک کے اشیاء اور سیاحت کو فروغ ملے اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری فضاء کو مستحکم کیاجاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کے فروغ کے لئے جلد مختلف تجارتی میلوں کا انعقاد بھی کیاجائیگا جس میں مردان چیمبر کے تاجروں کو بھرپور نمائندگی دی جائیگی جہاں پر بزنس ٹوبزنس ملاقاتیں اور جوائنٹ وینچر کی بنیادپر کاروبار کے مواقع میسر آئینگے۔

اوورسیز بزنس فورم برطانیہ کے چئیرمین محمد فاروق خان نے کہا کہ ہمارے خطے میں کاروبار کے بہت سے مواقع ہے جس پر ہم مردان چیمبر کے کیساتھ ملکر کام کرینگے اور اس خطے کو ملک کے دوسرے خطوں کے برابر لانے اور کاروباری طبقے کو جو مشکلات کا سامنا ہے اُسکو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ہمارے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے بھی بہت سے مواقع ہے اس سے بھی خاطر خواہ فائدہ اُٹھایاجائیگا۔پروگرام کے آخر میں مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری اورمردان چیمبر کے گروپ لیڈ رصدر ظاہر شاہ نے اوورسیز بزنس فورم کے چیئرمین محمد فاروق خان کو چیمبر شیلڈ پیش کیا۔



0/Post a Comment/Comments