سپورٹس شعبہ تعلیم میں تربیت کا عملی مشق ہے سٹی میئر مردان حمایت اللہ مایار،ایف بی آر کمشنر اجمل خان کا اقراء سکول اینڈ کالج میں چیمپئن ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب

 

سپورٹس شعبہ تعلیم میں تربیت کا عملی مشق ہے
سٹی میئر مردان حمایت اللہ مایار،ایف بی آر کمشنر اجمل خان کا اقراء سکول اینڈ کالج میں چیمپئن ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب۔


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم ایوب ایوب کاٹلنگ)مردان سٹی میئر حمایت اللہ مایار اور ایف بی آر کمشنر اجمل خان نے کہا ہے کہ سپورٹس شعبہ تعلیم میں تربیت کا عملی مشق ہے۔ اس سے نہ صرف طلباءمیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے بلکہ جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کا موقع بھی مہیا کرتا ہے۔ اس لئے تعلیمی اداروں کو سپورٹس کو اپنے کلینڈر کا لازمی حصہ قرار دے اور اس پر عمل درامد کو یقینی بنائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اقراء سکول اینڈ کالج کاٹلنگ روڈ مردان ، سپورٹس چیمپئن ڈے کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آیاز خان، محترم حاجی سیدا گل، ڈائریکٹر اقراءاسلام الدین اور پرنسپل ندیم شاہ نے طلباءو طالبات سے مخاطب ہوکر انہیں شاندار ، جاندار اور ارگنائز کامیاب سپورٹس گالہ پر مبارکباد دی۔ 

اور جن کھلاڑیوں نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیلڈ ٹرافی اور کیش انعامات حاصل کئے تھے ۔ انہیں مبارکباد دی۔ سٹی میئر حمایت اللہ مایار نے طلباءکے جوش و جذبے اور جنون کو ملک کے شاندار مستقبل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کرداریں ، صلاحیتیں ملک کی ترقی کا ضامن بنتا ہے۔ اور خوشی اس بات کی ہے کہ تعلیم و تربیت کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سیکٹر میں جو مقابلہ ہورہا ہے اس کا فائدہ طلباء، والدین اور ملک کو مل رہا ہے۔ 

سٹی مئیر حمایت اللہ مایار نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ سکول کے احاطے میں پودالگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اور موسمی تغیریات سے بچنے کے لئے پودوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

0/Post a Comment/Comments