پار ہوتی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سراء کو قتل کر دیا

 



پار ہوتی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سراء کو قتل کر دیا

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)پار ہوتی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سراء کو قتل کر دیا۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری پوسٹ مارٹم کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر۔(ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ پار ہوتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
واقعات کے مطابق خواجہ سراء سلمان عرف انجم پار ہوتی چوک کے مقامی پلازہ تیسری منزل میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے آکر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ پار ہوتی پولیس نے مقتول خواجہ سراء سلمان عرف انجم کے بھائی عبدالرحمن ولد نصیب سکنہ تحت بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔


0/Post a Comment/Comments