فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ کیا ہم آخری فلسطینی کے مرنے کے انتظار میں ہیں،جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ وسطی کے امیر عبد الواسع
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم ایوب ایوب) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ وسطی کے امیر عبد الواسع نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ کیا ہم آخری فلسطینی کے مرنے کے انتظار میں ہیں۔ چار سو سے زائد دن ہوگئے ہیں کہ غزہ کے معصوم انسانوں پر بے تحاشہ بارود برسائے جارہے ہیں۔ اب تک 42ہزار سے زائد فلسطینی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں شہید ہوچکے ہیں۔ ہمیں اٹھنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار غزالی سکول اینڈ کالج کاٹلنگ فہم القرآن کلاس کے دوران غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈی تاج ملوک ، محمد نعیم اللہ، محمد درویش خان نے بھی خطاب کیا۔ غزہ کانفرنس کے لئے طلباءو طالبات نے شاندار انتظامات کررکھے تھے۔
غزالی گرلز سیکشن چھوٹی چھوٹی بچیوں اور پراکٹرز نے پھولوں کے گلدستے اور ہار پہنا کر مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ طلباءو طالبات نے پورے سکول کو فلسطین کے جھنڈوں، بینرز ، کیپس اور بیجز سے سجھا رکھا تھا۔ طلباءنے فلسطین کے حق میں فلک جگاف نعرے لگائے اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت ، یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ ، سوشل میڈیا کا فلسطین کے حق میں استعمال ، مختلف پلیٹ فارمز پر ایشو کو اٹھا نا اور مالی طور پر فلسطین فنڈ قائم کرنا جیسے اقدامات کا وعدہ کیا۔ کانفرنس کے آخر میں قاری محمد انور نے پوری امت مسلمہ اور خصوصاً فلسطین خیبر پختونخواہ اور کاٹلنگ کے مسلمانوں کے لئے دعا کی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں