مردان پولیس شہر کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے اور شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں پولیس کمپنی کا بھرپور ساتھ دے گی۔ڈی پی او ظہور بابر آفریدی

 


مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرشاہد خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کے ساتھ ملاقات کی جس میں کمپنی کو ریکوری کے حوالے سے درپیش مشکلات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ مردان پولیس شہر کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے اور شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں پولیس کمپنی کا بھرپور ساتھ دے گی۔


کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس بقایاجات کی ریکوری کے سلسلے میں کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ریکوری میں واضح تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سروس ڈیلوری اور  میونسپل خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔مردان شہر کے 1300صارفین کے ذمے پانی بلوں کی مد میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے جبکہ سالڈ ویسٹ کی مد میں 55لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں جس کی ریکوری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔


انہوں نے کہاکہ کچرے کو بروقت ڈبلیو ایس ایس سی ایم سٹاف کے حوالے کریں اور جابجا نہ پھینکیں تاکہ شہر کی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو گھر کی دہلیز پر بہترین میونسپل خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گا۔شہریوں کو بھی چاہیئے کہ اپنے بل بروقت جمع کریں تاکہ خدمات کی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔


0/Post a Comment/Comments