عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
پی ٹی ائی ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے ٹرمپ کارڈ استعمال کرنے سے پی ٹی آئی اور اسکے بانی کو این ار او نہیں ملے گا۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے ٹرمپ کارڈ استعمال کرنے سے پی ٹی آئی اور اسکے بانی کو این ار او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں انکی اور انکی ٹیم کی کوششوں سے ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،سازشی ٹولے کے تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،شرح سود 23 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پہ اگئی ہے،سٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلندیوں پر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت سے مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 7 فیصد پر آگئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیر اوڈیگرام میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، سینئر سیاستدان سینیٹر زاہد خان کی خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔انجینئر امیر مقام خان نے سینئر سیاستدان زاہد خان کو پارٹی کی ٹوپی پہنائی۔
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا چکدرہ کے مقام پر پارٹی عہدیداران، کارکنان و علاقہ عمائدین نے پرتپاک استقبال کیا۔
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کیساتھ چکدرہ سے اوڈیرام لوئر دیر جلسہ گاہ گئے۔
ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خریدنے کے دعویدار صوبائی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے بجٹ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوابی کے جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا کر قومی وقار کا سودا کیا گیا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ملاکنڈ ڈویژن سیلاب اور عسکریت پسندی سے متاثرہ خطہ ہے،وفاقی حکومت سے ٹیکسز میں مزید استثنیٰ لیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے پی ٹی آئی کی 12 سال حکومت کی باوجود ملاکنڈ ڈویژن کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل جبکہ کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804 کی بیانیہ سے عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ اپنی طرف سے اور اپنی قیادت میاں محمد نوازشریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی قیادت کیطرف سے سابقہ سینیٹر زاہد خان ، انکے خاندان اور انکے ہزاروں ساتھیوں کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔زاہد خان کی شمولیت سے پارٹی کو نا صرف صوبے بلکہ ملکی سظح پر فائدہ پہنچے گا، زاہد خان وسیع تجربہ ہے جسکی بنیاد پر پارٹی کو فائدہ پہنچے گا.انہوں نے کہا ہے کہ کنکشنز پر پابندی ختم ہوتی ہی ڈویژن بھر میں قدرتی گیس کی فراہمی کا کام تیزی شروع کر دیا جائے گا۔
بعد ازاں شمولیتی تقریب میں زاہد خان نے کہا کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہو چکے تھے، مگر مرکزی قائدین محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف جبکہ صوبے میں امیرمقام کی کارکردگی اور والہانہ محنت سے متاثر ہوکر ن لیگ میں شامل ہورہاہوں۔ انہوں نے 34 سال اے این پی کے ساتھ گزارنے کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ملک کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
.
ایک تبصرہ شائع کریں