پولیس کی فوری کارروائی، بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

 


تھانہ رستم پولیس کی فوری کارروائی، بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو) تھانہ رستم پولیس کی فوری کارروائی، بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

مردان کے تھانہ رستم پولیس نے سٹیشن ہاوس آفیسر  (ایس ایچ او) ریاض خان کی قیادت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور ملزم سہیل ولد ساکن رستم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

ضلعی پولیس مردان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں، خصوصاً بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

0/Post a Comment/Comments