مردان: کاٹلنگ کے علاقے میاں خان میں زبانی تکرار اور کلہاڑیوں کے وار سے ایک ایک شخص جانبحق ایک زخمی ہوگئے۔
تھانہ بایئزئی پولیس رپورٹ کے مطابق نورالبصیر اور معراج نبی ساکنان میاں خان درختوں کی شاخ تراشی میں مصروف تھے ۔ کہ اس دوران وحید،عابد پسران عبدالجبار اور عبدالجبار ولد عبدالعواث نے آکر زبانی تکرار شروع کر دی اور درختوں کے خراش تراشی میں استعمال ہونے والے کلہاڑیاں چلنے لگی ۔
مبینہ ملزمانوں نے نورالبصیر پر پے درپے وار کرنے لگے جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے دروان جھگڑا ارشادعلی ولد خان عفور ساکن میاں خان درمیان میں آکر کلہاڑی سے زخمی ہوگئے
معراج نبی نے قتل اور زخمی کا مقدمہ درج کرتے ہوۓ وحید عابد پسران عبدالجبار اور عبدالجبار ولد عبدالعواث ساکنان میاں خان کو نامزد کیا ۔
تھانہ بائیزئ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
ایک تبصرہ شائع کریں