کاٹلنگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم۔رپورٹر) کاٹلنگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈیل گنج کا رہائشی بلال ولد یعقوب موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم نمبر پلیٹس موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث اس سے ٹکرا گیا۔
جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا،
ریسکیو 1122 نے اسے طبی امداد کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (ایم ایم سی) منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی کے لواحقین نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں