مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،فضل حق سے)مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری و مردان چیمبر کے سابق صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور خاص کر خیبر پختونخوا کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی معدنیات اورخوبصورتی سے نوازا ہے جس کو باہر کے ممالک میں متعارف کرانے کے بہت سے مواقع ہے جس کے لیے اس علاقے کے تاجر برادری کو سہولت کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ اس علاقے کے کاروبار اور سیاحت کو فروغ دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار مردان چیمبر کے سابق صدر ظاہر شاہ نےانگلینڈ کے تجارتی دورے کے موقع پر ہائی کمیشن پاکستان لندن میں وزیر برائے ٹریڈ اینڈانوسٹمنٹ (کمرشل اتاشی) شفیق احمد شہزاد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ظاہر شاہ نے وزیر برائے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ (کمرشل اتاشی)شفیق احمدشہزاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے بہت سے مواقع موجود ہے جس کی فروغت میں حائل مسائل کو حل کرنا اور آسان بنانے کی اشد ضرورت ہے
بعد ازاں(کمرشل اتاشی) شفیق احمد شہزاد کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے تجارت کو دوسرے ممالک کیساتھ مزید استوارکرناہے تاکہ پاکستانی مصنوعات کو باہر کے ممالک میں متعارف کرکے پاکستانی معیشت کو مضبوط بنایاجاسکے۔
ظاہرشاہ نے مزید کہا کہ مردان چیمبر کا بنیادی مقصد لوکل مصنوعات کو جدید انداز میں باہر کے ممالک میں متعارف کرانا ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نے انگلینڈ کا دورہ کرکے مختلف تجارتی وفود اور انٹرپرینورز بزنس ٹوبزنس ملاقاتیں اور جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر کاروبار کے مواقع تلاش کرنے پر فوکس کیا۔ ظاہر شاہ نے ددنوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینے کے بارے میں مختلف تجاویز بھی پیش کئے جس پرکمرشل اتاشی شفیق احمد شہزاد نے ظاہر شاہ کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی جس پر ظاہرشاہ نے شفیق احمد شہزاد کا شکریہ ادا کیا
ایک تبصرہ شائع کریں