صفائی نصف ایمان ہے تحصیل کاٹلنگ میں صفائی آگاہی شروع کرنے کا مقصد ہے کہ کاٹلنگ کو مزید خوبصورت بنایا جائے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ سحر انور
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(اے اے سی) سحر انور نے چیئرمین تحصیل گورنمنٹ کاٹلنگ،تحصیل میونسپل آفیسر(ٹی ایم او) کاٹلنگ، ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ صفائی مہم واک کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مہم ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر شروع کی گئی۔ اس مہم کا مقصد عوام کو صفائی کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ سحر انور نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے تحصیل کاٹلنگ میں صفائی آگاہی شروع کرنے کا مقصد ہے کہ کاٹلنگ کو مزید خوبصورت بنایا جائے تحصیل میونسپل کمیٹی (ٹی ایم سی) کاٹلنگ عوام کے تعاون سے کاٹلنگ میں صفائی نظام کو مزید بہتر بنائے گا۔
بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سحر انور نے کاٹلنگ نہر میں مچھلیوں کی موری اقسام کے اعلیٰ کوالٹی کے بچہ مچھلی کا ذخیرہ چھوڑا گیا۔
بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سحر انور نے کاٹلنگ نہر میں مچھلیوں کی موری اقسام کے اعلیٰ کوالٹی کے بچہ مچھلی کا ذخیرہ چھوڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال قدرتی پانیوں میں بچہ مچھلی کا ذخیرہ چھوڑتے ہیں جس کا مقصد آبی ذخیروں میں موجود مچھلیوں کے انواع کی حفاظت اور عوام کو قانونی شکار کے لیے مچھلی میسر کرنا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں