مردان،ارضیات کے تنازعے پر ایک خاتون سمیت 3 افراد قتل،

 



باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے حقیقی بھائی اور اس کے بیٹے اور اپنی بھاوج کو قتل کر دیا۔


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم نیوز ایم خبریں)تخت بھائی کے علاقہ یخ کوہی میں اراضیات کے تنازعے پر باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے سگا بھائی اور اس کے فرزند اور اپنی بھاوج کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر(ٹی ایچ کیو) ہسپتال تحت بھائی منتقل کر دیئے۔تحت بھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعات کے مطابق محمد یحیی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہماری والدہ کیچن میں موجود تھی کہ ملزم عبدالرحمن ولد شیر عالم ہمارے گھر میں داخل ہوکر  مسماہ (ح) پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

بعد میں ملزم شیر عالم ولد حاجی رنگین نے کھیتوں میں کام کے دوران فائرنگ کرکے اپنا حقیقی بھائی سرتاج اور  ہمارا بھائی سدیس کو قتل کر دیا گیا۔وجہ عناد اراضیات  کے تنازعے بتائی جا رہی ہے۔

تحت بھائی پولیس نے محمد یحیی کی مدعیت میں قتل کی دعویداری کی رپورٹ چچازادہ عبدالرحمن ولد شیر عالم اور چچا شیر عالم ولد حاجی رنگین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپہ شروع کر دی ہے

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل شکیل خان ، ایس ایچ او مراد خان ،پولیس چوکی تور ڈھیر کے انچارج امتیاز خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کے گرفتاری کے لئے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔


0/Post a Comment/Comments