شہریوں کے تعاون کے بغیر پاک صاف مردان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان

 



شہریوں کے تعاون کے بغیر پاک صاف مردان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان،ڈبلیو ایس ایس سی مردان اور ای سی ڈبلیو ٹریک کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈبلیو ایس ایس سی مردان اور ای سی ڈبلیو ٹریک کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔کمپنی کی جانب سے منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمن راحت اللہ اور ای سی ڈبلیو ٹریک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشاد احمد نے دستخط کئے۔مفاہمتی یاداشت کے تحت ای سی ڈبلیو ٹریک صاف پانی کے بہتراستعمال اور صفائی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں آگاہی سیشن کے انعقاد کے ساتھ ساتھ پمفلٹ،بینرز مہیا کرئے گی جبکہ کمپنی کی جانب سے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کیا جائے گا۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان نے کہاکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر پاک صاف مردان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔کلین اینڈ گرین مردان کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کمپنی کی جانب سے مردان شہر میں بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے اور سکول کالجز،مدارس اور مساجد کے ساتھ ساتھ کمیونٹی میں بھی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ سب مل کر پانی کے ضیاع کو روکیں اور کچرا نالیوں میں نہ پھینکیں تاکہ نکاسی آب کے مسائل پیدا نہ ہو۔


انہوں نے کہاکہ مردان شہر کی صفائی پر بہت زیادہ خرچا آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہر کے کاروباری مراکز کے ساتھ کچرا اٹھانے کے حوالے سے معاہدے کئے جا رہے ہیں تاکہ بار بار کچرا پھینکنے میں کمی لائی جاسکیں۔


اس موقع پر ای سی ڈبلیو ٹریک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشاد احمد نے کہاکہ مردان شہر ہمارا گھر ہے اور اسکی ترقی اور خوشحالی ہم سے ہیں۔شہریوں کو چاہیئے کہ اس آگاہی پروگرام کو سپورٹ کریں اور شہر کے ہر گلی محلے میں یہ پیغام پہنچائیں کہ شہر کی صفائی میں ہم ڈبلیو ایس ایس سی ایم کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

0/Post a Comment/Comments