سمیڈا کے اشتراک سے وومن انٹر پرینورز کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی ٹریننگ کا انعقاد
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )مردان میں سمیڈا کے اشتراک سے وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام وومن انٹر پرینورز کے لیے ایک روزہ ڈیجیٹل لٹریسی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں 200 سے زائد خواتین نے شرکت کی،

اس موقع پر سمیڈا کی جانب سے ڈیجیٹل سکلز ماہر گلالئی خان،زنیب سعید اور مریم خان نے سہولت کار کے فرائض سرانجام دئیے اور بزریعہ ملٹی میڈیا شرکا خواتین کو ڈیجیٹل لٹریسی کے حوالہ سے مختلف موضوعات پر بریف کیا انہوں نے کہا کہ ای کامرس وقت کی ضرورت ہے آج ڈیجیٹل لٹریسی پر ٹریننگ کا مقصد ہی یہی ہے کہ خواتین ای کامرس پر منتقل ہوں، انہوں نے خواتین کو سائبر سیکورٹی کے حوالہ سے بھی احتیاطی تدابیر بتائیں اور فیس بک دیگر ایپس پر پیجز بنانے کے طریقہ کار بتایا،
وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی بانی عنبرین خان ہوتی نے کہا کہ ہماری خواتین معاشی طور پر خودمختار ہوں اور مردوں کے شانہ بشانہ معاشی سرگرمیوں میں برابر حصہ لیں آج کی ٹریننگ سے ایسے کاروباری خواتین و حضرات کی حوصلہ افزائی ہو گی جو سمال بزنس چلا رہی ہیں اور انہیں اپنی پراڈکٹس کیلئے مارکیٹ کی تلاش رہتی ہے۔ انہوں نے ٹریننگ کے انعقاد میں تعاون کرنے اور اسے کامیاب بنانے میں سمیڈا کا شکریہ ادا کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں