گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف صوابی نے انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹرافی اپنے نام کرلی۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام انٹر ریجنل کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنس مردان اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی کے مابین مردان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔جس میں مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر محمد سلیمان تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد خان آفریدی, ایڈمنسٹریٹر حامد خان،فوکل پرسن سپورٹس کمپلیکس مردان ثاقب خان، پی آر او عدنان آفریدی،پروفیسر بشیر،ڈی ایس او صوابی ابراہیم مہمند،سینئر ڈائریکٹر فیزیکل ایجوکیشن حبیب الرحمن،اسسٹنٹ پروفیسر محمد عثمان، پرنسپل محمد طارق، جنید علی،جمال شاہ ویگر بھی موجود تھے۔
گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنس مردان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا ٹارگٹ دیا۔شعیب نے 40 ، مصطفی 20 اور فرمان نے 11 رنز بنائے۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی کی طرف سے زہیب زمیر نے 2 جبکہ دانیال اور اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی کی طرف سے آصف علی نے 13 بالوں پر 28 ، انعام اللہ نے 6 بالوں پر 21 اور اسماعیل نے 20 رنز بنا کر فائنل میچ ٹرافی اپنے نام کرلی۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف صوابی نے زبردست کھیل کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ انعام اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔اس موقع پر آر ایس او مردان محمد سلیمان اور ڈی ایس او مردان ساجد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ملک کا مستقبل اور فخر ہے کھلاڑی کھیل کود اور تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف راغب کرے تاکہ آجکل کا بچہ کل کےلئےصحت مندانہ زندگی بسر کر سکیں گے۔نوجوان کھلاڑی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے انہیں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے محکمہ سپورٹس کی تعاون سے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی پر معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات ، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے۔.

ایک تبصرہ شائع کریں