گورنمنٹ گرلز سکولز سپورٹس گالا اختتام پذیر

 



بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ جسمانی طور فٹ رکھنے کے لیے اسی طرح سے مواقع ضروری ہے،ثمینہ الطاف،ثمینہ غنی سپورٹس گالہ اختتام تقریب سے خطاب

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)مردان میں  ایک ماہ سے جاری گورنمنٹ گرلز سکولز  سپورٹس گالا اختتام پذیر سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1  منعقد ہوئی سپورٹس گالا میں ضلع بھر سے 126 سکولوں کے طالبات نے حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ثمینہ الطاف اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثمینہ غنی تھی

تقریب میں بچوں نے پی ٹی۔ ویلکم سمت کئی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب میں کئی گرلز کالجز کے پرنسلز نے شرکت کی ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف نے نعت رسول مقبول سے تقریب کو چند چار  لگا دی سپورٹس گالا میں  کرکٹ ۔ولی بال ۔فٹبال بیڈمنٹن ۔دوڑ سمت کئی مقابلے ہوئے جس میں ،میجر گیمز کی ٹرافی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکینڈری سکول نمبر 1 مردان او بزم ادب کی ٹرافی ہائیر سکینڈری سکول نمبر 2 ہوتی نے اپنے نام کیا
اسی طرح گھنڈرو سکول نے ایتھلیٹ ایوارڈ قرات میں ہتھیان ۔نعت میں سہبلول ۔حمد میں گوجرات۔نیشنل سونگ میں ہوتی 2.اردو سپیچ میں مڈل سکول نمبر1 کے علاؤہ کئی سکولز نے فرسٹ انے پر ٹرفیاں اور انعامات چیت لیا ہے ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف کا کہنا تھا کہ ملک کے روشن مستقبل ان بچیوں کو کے ہاتھوں میں انھوں نے ہدایت کی بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر توجہ دیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثمینہ غنی کا کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ جسمانی طور فٹ رکھنے کے لیے اسی طرح سے مواقع ضروری ہے



0/Post a Comment/Comments