مردان شہر میں کچرا اٹھانے کے لئے سمارٹ کولیکشن کا آغاز کیا جارہا ہے

 



مردان شہر میں کچرا اٹھانے کے لئے سمارٹ کولیکشن کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا مقصد کم وقت میں شہریوںکو بہترین خدمات فراہم کرنا ہیں،چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر شاہد خان نے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد خان نے کہاکہ موجودہ دورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور آئی ٹی کے موثر استعمال سے ہی ہم اداروں کو درپیش انتظامی مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کے احکامات کی روشنی میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم نے بھی ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کر دیا ہے اور کمپنی کے بیشتر شعبوں کو ڈیجیٹائزڈ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔


 انہوں نے کہاکہ مردان شہر میں کچرا اٹھانے کے لئے سمارٹ کولیکشن کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا مقصد کم وقت میں شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہیں۔شاہد خان نے کہاکہ سرکاری اداروں کو بھی روایتی طریقوں سے ہٹ کرجدید ڈیجیٹل طریقہ کار سے اپنی کارکردگی میں بہتری لانی چاہیئے۔ آئی ٹی ایک وسیع شعبہ ہے جس سے زندگی کے مختلف شعبوں میں آسانی آئی ہے۔


اس موقع پر یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے میکنیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر اسد علی،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مردان عثمان خان،سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے فیلسٹی منیجر ماجد خان،ای سی ڈبلیو ٹریک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشاد احمد،گو جنز کمپنی کے عبد الرحمان، ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے منیجر میونسپل سروسز محمد اسحاق،میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر جنید یوسفزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔


0/Post a Comment/Comments