مائیگریٹ ریسورس سنٹر پاکستان اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

 



مائیگریٹ ریسورس سنٹر پاکستان اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

 مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )مائیگریٹ ریسورس سنٹر اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مابین قانونی اور محفوظ ہجرت کے عمل کے دوران  طلباء کو رہنمائی فراہم کرنا کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ 

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ اور مائیگریٹ ریسورس سنٹر پشاور کے کوارڈنیٹر حمید اللہ خان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اس موقع پر اورک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائر یکٹر طارق محمود اورمائیگریٹ ریسورس سنٹر کی ماہ نور شکیل بھی موجود تھی،

مائیگریٹ ریسورس سنٹر پشاور کے کوارڈنیٹر حمید اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ معاہدے کا مقصد قانونی اور محفوظ ہجرت کے عمل کے دوران طلباء کو رہنمائی فراہم کرنا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی روک تھام، روانگی سے قبل ضروری معلومات فراہم کرنا ہے،پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کہا کہ معاہدہ مائیگریشن قوانین پاسداری کرنے اور طلباء میں آگاہی پیدا کرنے میں نہایت اہم ہے،مائیگریٹ ریسورس سنٹر کے تعاون سے عبدالولی خان یونیورسٹی  کے طلباء کو باخبر اور محفوظ ہجرت کے عمل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

0/Post a Comment/Comments