سگے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 خون سفید ہوگیا،الخیر کالونی میں سگے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کردیا


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)خون سفید ہوگیا،الخیر کالونی میں سگے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔وجہ عناد روزانہ کی بنیاد پر لڑائی اور جھگڑے بتائی جا رہی ہے،

تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ریسکیو 1122 میڈیکل نے نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔واقعات کے مطابق عبدالقیوم ولد جمعہ خان سکنہ ملز روڈ بائی پاس الخیر کالونی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے کمرے میں محوخواب تھا

 کہ اچانک فائرنگ کی آواز سنی جب بھی میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو وہاں پر ہمارے دو بیٹے تیمور اور منصور پسران عبدالقیوم کے مابین لڑائی ہوئی تھی۔دریں اثناء ملزم منصور نے فائرنگ کر دی جس سے تیمور  لگ گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تھانہ سٹی
سٹیشن ہاوس آفسر (ایس ایچ او) عبدالسلام خان نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کے گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔



0/Post a Comment/Comments