اینٹی کرپشن ویک، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس (ڈی وائی او) مردان اور ر نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کے اشتراک سے انٹی کرپشن ویک کے موقع پر سرحدیونیورسٹی مردان میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان اورڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی لعل محمد طورونے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن کے نقصانات، اس کے معاشرتی اثرات، اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
مقررین نے کرپشن کو ایک مہلک معاشرتی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کرپشن کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا۔ واک کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف نعرے درج تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں