پولیس لائنز مردان میں اسپورٹس گالا اختتام پزیر

 





پولیس لائنز مردان میں اسپورٹس گالا اختتام پزیر،
 فائنل میچز میں ٹرافیاں تقسیم،مہمان خصوصی ڈی سی مردان عظمت اللہ وزیر،ڈی پی او ظہور بابر آفریدی و دیگر نے شرکت کی

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)پولیس لائنز مردان میں منعقدہ اسپورٹس گالا اختتامی پذیر ہوگئی
  کرکٹ کے فائنل میچ میں پولیس لائنز کی ٹیم نے تخت بھائی ٹیم کو شکست دیدی، جبکہ فٹبال میں بھی پولیس لائنز کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیخ ملتون کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل میچ ٹرافی اپنے نام کرلی۔

رَسہ کشی کے دلچسپ مقابلے میں خواتین کی ٹیم پولیس لائنز نے بازی ماری اور اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔

تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) مردان عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  (ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی، ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن، دیگر پولیس افسران، اہلکار اور خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنجز کے باوجود پولیس اپنی سخت ڈیوٹی کے ساتھ ایسی سرگرمیاں منعقد کر رہی ہے، جو قابل تعریف ہیں اور پولیس فورس کے لیے ذہنی و جسمانی ریلیکسیشن کا ذریعہ بھی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عظمت اللہ وزیر نے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی ان سرگرمیوں کو سراہا اور اپنی طرف سے اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ بھی مستقبل میں ایسے اسپورٹس ایونٹس منعقد کرے گی تاکہ معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت سوچ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ اسپورٹس گالا کے انعقاد کو شرکاء نے پولیس کی مثبت سوچ اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

0/Post a Comment/Comments