رستم تاشقند میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی زخمی
واقعات کے مطابق سجاد احمد ولد جہار علی سکنہ بیکٹرو رستم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہمارے والد جہار علی ولد پیر محمد، محمد منظر ولد مشتاق سکنہ بازار کلے کے ہمراہ کورٹ میں پیشی کےلئے مردان گئے ہوئے تھے۔
واپسی پر جب وہ رستم پہنچے تو میں ان کے ساتھ موٹر سائکل پر بیٹھ کر اپنے آبائی گاوں جا رہے تھے کہ اس دوران تاک میں بیٹھے ملزمان جمیل ولد اکبر شاہ اور مسلم ولد سرور شاہ عرف اخون ساکنان بیکٹرو رستم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے جہار علی لگ کر موقع پر جاں بحق جبکہ محمد منظر زخمی ہوگیا۔ جبکہ میں بال بال بچ گیا
رستم پولیس نے مقتول جہار علی کے بیٹے سجاد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں