کرپشن اداروں کی جڑیں کھوکھلا کر دیتی ہے۔مقررین



کرپشن اداروں کی جڑیں کھوکھلا کر دیتی ہے۔مقررین


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم ایوب ایوب کاٹلنگ)گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ میں ہفتہ انسداد بد عنوان کے سلسلے میں مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے تھے۔

جن میں فلیکسز پر بد عنوانی کے خلاف نعرے اور اشعار درج تھے۔تقاریری اور تحریری مقابلے بھی ہوئے۔اخری روز پرنسپل کی قیادت میں ایک اگاہی واک نکالی گئی جس میں اساتذہ,طلبہ,اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعروں کے ذریعے شعور کو اجاگر کیا گیا تھا۔ا

س موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر گوہر نوید,پروفیسر ذاکر شاہ,اور پروفیسر ابراہیم شاہ نے کہا کہ کرپشن صرف سرکاری مال میں خورد برد کا نام نہیں بلکہ فرائض منصبی میں غفلت برتنا بڑی کرپشن ہے۔اج ملک کا ہر محکمہ اس مرض کا شکار ہے۔اسلامی تعلیمات اور جذبہ حب الوطنی کے ذریعے اس کی بیخ کنی ممکن ہے۔اج اس عہد کی تجدید کا دن ہے۔اخر میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی۔



0/Post a Comment/Comments