مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم نیوز،ٹی این پی) مردان کے علاقے تخت بھائی تھانہ ساڑوشاہ کے حدود مہتر غونڈی میں گزشتہ رات 6 مسلح ڈکیت گروہ سعودی عرب میں مقیم ظاہر شاہ کے گھر میں گھس گئے اور کمرے کی کھڑکی تھوڑ کر اس کی بیوی مسماۃ م اور اس کے 20 سالہ فرزند جلیل کو ہینڈز اپ کرکے گھر سے 25 تولے سونا ، 3 لاکھ روپے نقدی،سفید رنگ کی جی ایل آئی موٹر کار نمبر (592) اسلام آباد ماڈل( 2016 )، ایک عدد 125 ہنڈا موٹر سائیکل سرخ رنگ، 2 عدد قیمتی موبائل دلیری کے ساتھ لے اڑیں۔
تحت بھائی ساڑوشاہ پولیس نے زوجہ ظاہر شاہ مسماۃ (م) کی رپورٹ پر نا معلوم ڈکیت کے خلاف پی پی سی 395 کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس کی باریک بینی سے اعلیٰ سطح پر تفتیش شروع کردی۔
ایک تبصرہ شائع کریں