ہار جیت کھیل کا ایک حصہ ہے۔ ایک دوسرے کو برداشت کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے،ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ تقریب سے خطاب،مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ،
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان )کرکٹ اکیڈمی لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئی۔جس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔
بورڈ کرکٹ اکیڈمی نے مسلسل 10 میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فائنل میچ میں بھی نائس کرکٹ اکیڈمی کو شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کر دی۔
جس میں مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گروپ لیڈر ظاہر شاہ تھے ان کے ہمراہ آل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین حاجی عبدالعزیز خان، مرکزی تنظیم تاجران سینئر نائب صدر حاجی اویس خان،عارف مردانوی،حاجی محمد اسحاق صدر ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن،جمال خان، سجاد ہوتی،غلام سرور صراف،شاھد خان،تیمور خان،جاوید علی، پیر خالد خان،شہاب الدین عمر خیل و دیگر بھی موجود تھے۔
بورڈ کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کراتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 209رنز کا ٹارگٹ دیا
بورڈ کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے حمزہ جمشید نے 38 گیندوں پر 61 رنز، حسین کوثر 47،محمد شہزاد 35
جنید خان نے 17 رنز سکور کئے۔نائس کرکٹ اکیڈمی کے جنید نے 3 اور ناصر نے 2 وکٹیں حاصل کیں
جواب میں نائس کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز سکور کئے اسی طرح فائنل میچ بورڈ کرکٹ اکیڈمی نے 56 رنز سے برتری حاصل کرکے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
جس میں جواد نے 53 اور سہیل نے 27 رنز سکور کئے۔ بورڈ اکیڈمی کی طرف سے شہزاد نے 3 اور ذکریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا کہ حاجی عبدالعزیز خان نے اپنے وسائل سے کھلاڑیوں کےلئے گراونڈ آباد کئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے نوجوانوں کو کھیلوں کے طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے وہ داد کے مستحق ہے۔
ظاہر شاہ نے مزید کہا کہ جن قوموں کے کھیل کا میدان آباد ہو وہاں کے ہسپتال ویران ہو نگے۔انہوں نے ونر اور رنرآپ ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا ایک حصہ ہے۔ ایک دوسرے کو برداشت کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔کھلاڑی ملک کا قیمتی سرمایہ اور فخر ہے
نوجوان تعلیم اور کھیل کود کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کے استحکام کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔تقریب کے آخر میں ظاہر شاہ اور عبدالعزیز خان نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں
ایک تبصرہ شائع کریں