مسلح افراد کی فائرنگ سے خواجہ سراء شدید زخمی
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)مردان کے شہری علاقہ میر افضل خان بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خواجہ سراء شدید زخمی ہوگیا۔زخمی خواجہ سراء کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (ایم ایم سی) منتقل کر دیا گیا ہے
ضلعی پولیس مردان کی جانب سے فوری کارروائی کا آغاز،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تھانہ ہوتی پولیس نے
مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خواجہ سراء حماد عرف جنت ولد شکیل سکنہ راولپنڈی حال میر افضل خان بازار زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بالاخانے میر افضل خان بازار میں موجود تھا کہ اس دوران عثمان سکنہ گڑھی کپورہ بالا خانے میں داخل ہوکر مجھے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس سے میں لگ کر شدید زخمی ہوگیا۔وجہ عناد وقتی تکرار بتائی جاتی ہے۔
تھانہ ہوتی پولیس نے مجروح خواجہ سراء حماد عرف جنت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے گرفتاری کےلئے چھاپہ مار کارروائی فوری طور پر شروع کر دی یے۔ضلعی پولیس مردان کی جانب سے فوری کارروائی کا آغاز،
پولیس نے ایس ایچ او ہوتی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
مردان پولیس عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا سکیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں