رستم میں غیرت کے نام پر لڑکی اور اسکے دوست قتل،
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)تھانہ رستم کے حدود قجیر بانڈہ جلال میں غیرت کے نام پر لڑکی اور اسکے دوست گولی مار کر قتل کردیا۔وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب جبکہ لڑکی اور اس کے دوست کو اپنے اپنے رشتہ داروں نے مقامی ہسپتال کو منتقل کردیا۔پولیس تھانہ رستم نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں لڑکی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
رستم کی علاقہ قجیر بانڈہ جلال کے رہائشی نزیر محمد نے اپنے رشتہ دار کے ہمراہ پولیس تھانہ رستم کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سنی گئی۔جس کے بعد وہ اپنے رشتہ دار کے ہمراہ گھر کے قریبی اراضیات باغات میں جاکر تلاش جاری کی کہ اس کا 25 سالہ نوجوان بھائی مصطفیٰ خان اور مسماۃ دختر ذوالفقار خون میں لت پت پڑے تھے۔جبکہ وقوعہ کے بعد دیکھا تو ملزم اسلحہ آتشین سمیت جلدی جلدی جارہاتھا۔بعد ازاں مقتولہ دختر ذوالفقار کو اپنے رشتہ داروں نے جبکہ مقتول مصطفیٰ خان کو برادر خود نے مقامی ہسپتال کو منتقل کردیا۔جہاں پر مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی کو مزکورہ ملزم نے غیرت کے نام پرفائرکرکے قتل کردیا
ہے۔تاہم پولیس تھانہ رستم نے نزیر محمد کی مدعیت میں ملزم ذوالفقار ولد خیردلی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
ایک تبصرہ شائع کریں