ہمارامقصد رضاکاروں کی ممبر سازی اور بلڈ ڈونرز گروپ تشکیل دینا ہے،فیاض الاسلام

 


ہمارامقصد رضاکاروں کی ممبر سازی اور بلڈ ڈونرز گروپ تشکیل دینا ہے،فیاض الاسلام


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)پارٹ آرگنائزیشن چئیر مین فیاض الاسلام نے کہا ہے کہ ہماری ستر فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اگر ہم ان میں خون دینے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ملک پاکستان میں ایک بھی موت خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہیں ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈریم کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مردان  میں رضاکاروں کی ممبر سازی کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پارٹ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری نورالامین،جائنٹ سیکرٹری روح الامین،آفس سیکرٹری وقار احمد،سوشل موبلائزر ما ء السما،کالج کے ڈائر یکٹر عرفان اور وائس پرنسپل عمار خان بھی موجود تھے، فیاض الاسلام نے کہا کہ  پارٹ آرگنائزیشن کے اراکین نے ضلع مردان کے مختلف سکولوں کے دورے شروع کئے ہیں جس کا مقصد رضاکاروں کی ممبر سازی اور مختلف سوسائٹیز اور بلڈ ڈونرز گروپ تشکیل دینا ہے اور پورے ضلع  میں خون دینے کی اہمیت اور ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مفت خون فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی  جائیگی۔ 

جس میں تھیلیسیمیا، ہیمو فیلیا، کینسر اور گردوں کے مریضوں کو خون کی فراہمی کے لیے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر مفت خون کے عطیات دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے ادارے نے بک بنک کا بھی آغاز کیا ہے،جس میں طلبا وطالبات اپنی استعمال شدہ  اور پرانی کتابیں پارٹ آرگنائزیشن کو عطیہ کریں گے اور پارٹ آرگنائزیشن غریب اور نادار طلبا وطالبات میں بک بنک سے مفت تقسیم کریں گے۔


0/Post a Comment/Comments