نیو احمد میڈیکل کمپلیکس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 



نیو احمد میڈیکل کمپلیکس  میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) نیو احمد میڈیکل کمپلیکس مردان میں چیف ایگزیکٹو  فیصل خان کی زیر سرپرستی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔


جس میں معروف و سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے اپنی خدمات سر انجام دیں جبکہ ڈاکٹروں نے سارا دن 200 سے زائد مستحق مریضوں کو چیک کیا تمام بیماریوں خصوصاً شوگر، بلڈ پریشر، دل اور بچوں کے مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور تمام ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ سمیت تمام سہولیات فری فراہم کی گئی اور مریضوں کو مفت مشورہ بھی دیا گیا


 جس پر مریضوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کے اس دور میں فری میڈیکل کیمپ کسی نعمت سے کم نہیں ہے جہاں پر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات مفت فراہم کی گئیں


 انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر دعائیں دیں اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ نیو احمد  میڈیکل کمپلیکس   کے چیف ایگزیکٹو  فیصل خان نے کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے مجبور اور غریب مریضوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے جبکہ تمام ڈاکٹروں کی ٹیم کی طرف حقیقی خدمات پر مشکور ہوں

0/Post a Comment/Comments