رستم میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر نوجوان کو تیزدار آلہ سے ذبح کرکے قتل کر دیا گیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ )رستم میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر نوجوان کو تیزدار آلہ سے ذبح کرکے قتل کر دیا گیا،مقدمہ درج،تفتیش شروع۔
واقعات کے مطابق محلہ اسلام آباد رستم کے رہائشی محمد اسماعیل ولد ثانی گل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے رستم پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بھائی شاہ زمان کے ساتھ چینہ کلے گڑگانی بعرض گڑ لانے گیا تھا کہ اس دوران میرے بھائی نے کسی سے موبائل ہر بات چیت کرکے مجھے بتایا کہ تم جاو میں کسی سے ملتا ہوکر گھر آتا ہوں ، میرا بھائی شاہ زمان صبح تک گھر واپس نہیں آیا ہم اس کے موبائل پر بار بار کال کر رہے تھے لیکن وہ اٹینڈ نہیں کر رہا تھا، اس نسبت صبح تھانہ رستم میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی، ہم اپنے گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران میرے بھائی کی قتل کی اطلاع ملی حسب اطلاع والدہ کے ساتھ رستم ہسپتال آکر دیکھا تو واقعی میرا بھائی کی ذبح شدہ پڑی تھی ،
مقتول شاہ زمین کی شادی دو سال قبل مسماۃ (ح) دختر بخت زمین کے ساتھ ہوئی تھی گھریلو ناراضگی کی بنا پر وہ میکے بیٹھی تھی جو اپنے ساتھ دو تولہ سونا طلائی زیورات اور ملائشیا کرنسی 3200 رنگٹ بھی لے گئی تھی جس پر ہمارے درمیان تنازعہ شروع تھا مسماۃ (ح) کے والد اس بات پر اسرار کر رہا تھا کہ مقتول نے اس کو طلاق دی ہے جس میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد علاقائی جرگہ تھا مجھے پورا یقین اور تسلی ہے کہ میرے بھائی کو مسماۃ (ح) کی ایما پر مسمیان دانش ولد بخت زمین، بخت زمین ولد تاج مین ساکنان ڈاگئی کمرگئی رستم اور مسمی یحییٰ یوسف ولد یوسف سکنہ لاہور صدر کینٹ نے ملکر تیزدار آلہ سے ذبح کرکے قتل کیا ہے، پولیس تھانہ رستم نے مبینہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
ایک تبصرہ شائع کریں