کاٹلنگ میں فائرنگ سے بھائی،بھتیجے زخمی جبکہ دوسرا بھائی جاں بحق
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)تھانہ بائیزئی کاٹلنگ کے حدود پنڈت پل کے قریب بورنگ مشین کے تنازعے پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی جبکہ ایک کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں اور لاش کو ضروری کارروائی ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا،
واقعات کے مطابق مقتول کے بھائی غلام علی ولد حاجی محمد سکنہ سیری باچہ خیل کاٹلنگ نے زخمی حالت میں پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کا بھائی فیاض بورنگ مشین کا کام کرتے تھے
گذشتہ روز میں اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ بعرض بورنگ کیلئے نرے پل جا رہے تھے جب بھی جائے وقوعے پر پہنچی تو اس دوران ملزمان اویس،یاسر،عماد پسران ثواب گل ساکنان متہ کاٹلنگ پہلے سے وہاں پر موجود تھے ہمیں دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی
جس سے میں اور 6 سالہ بھتیجے ایاز ولد فیاض لگ کر زخمی جبکہ بھائی فیاض ولد حاجی محمد موقع پر جاںبحق ہوگیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق وجہ عناد ملزمان بالا کے ساتھ بورنگ مشین پر تنازعہ تھا،تھانہ بایئزئی پولیس نے غلام علی ولد حاجی محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کے گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کارروائی شروع کر دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں