کاٹلنگ کی رہائشی 14 سالہ بچی کی لاش بر آمد ،ورثاء کو حوالے کر دیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خاکسار)ریسکیو 1122 اور پاک بحریہ کا مشترکہ سرچ آپریشن مکمل ہوگیا،شنکی ڈھنڈ (خوڑ) تحت بھائی میں ڈوبنے والی 14 سالہ بچی کی لاش کو برآمد کر لی گئی۔
ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں ٹیموں اور پاک بحریہ کے جوانوں کا مشترکہ 4 روز مسلسل سرچ آپریشن کے بعد (خوڑ) میں لاپتہ بچی کی لاش کو برآمد کرکے پانی سے نکال کر ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) تحت بھائی منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے،
آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کر رہے تھے۔آپریشن میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد بھی موجود ہے۔ریسکیو 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر سید عباس شاہ کے مطابق 4 دن قبل 14 سالہ بچی ملائکہ دختر ظفر خان سکنہ انزرگئی کاٹلنگ اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے تحت بھائی کے علاقہ شینکی ڈھنڈ خوڑ گئی تھی کہ اس دوران پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئی تھی۔
ریسکیو 1122 غوطہ خوروں اور پاک بحریہ کے جوانوں نے چار روز مسلسل سرچ آپریشن کرکے 14 سالہ بچی ملائکہ کی لاش کو برآمد کرلی گئی۔لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کو حوالے کردیا گیا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں