محلہ درب ہاوس ہوتی میں فائرنگ سے 40 سالہ شخص
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)مردان کے علاقہ محلہ درب ہاوس ہوتی میں فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل،روزنامچہ رپورٹ درج،تھانہ پار ہوتی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ضروری کارروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر(ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق متوفی کے بھائی اکبر علی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ ہوتی پولیس کو بتایا کہ اطلاع ملی کہ آپ کا بھائی سجاد ولد تاج محمد
ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان میں قتل شدہ پڑا ہے اطلاع کے پیش نظر ہسپتال ہذا آکر واقعی مقتول سجاد پوسٹ مارٹم کمرے میں جاں بحق پڑا تھا ہمارا بھائی مکان میں اکیلا رہائش پذیر تھا معلوم نہیں کہ ہمارے بھائی جائے وقوعہ پر کسی ملزم یا ملزمان کی فائرنگ سے قتل کیا ہے، یا باارادہ اسلحہ آتشیں سے اپنے آپ پر فائرنگ کرکے خودکشی کی ہے ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی یا دلبدی نہیں، تھانہ ہوتی پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں