مالک نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قتل کر دیا بعد میں اپنے آپ پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

 

گھر کے مالک نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قتل کر دیا بعد میں اپنے آپ پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ )تھانہ لوند خوڑ کے حدود ہوسئ دواں جان کلی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر کے مالک نے فائرنگ کرکے اپنے ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا بعد میں اپنے آپ پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول ڈرائیور ناصر کے والد غلام حیدر ولد گل عمر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ لوند خوڑ پولیس کو بتایا کہ ناصر کافی عرصہ سے ولید اکبر ولد محمد اکبر کے ساتھ ڈرائیور تھا۔

وقوعہ کے روز صبح سویرے ناصر نے بعرض علاج معالجے کےلئے ولید اکبر کو جاگنے کےلئے ڈاکٹر کے پاس لے جانے ان کے گھر گیا تھا۔

تو اس دوران ولید اکبر نے ان پر فائرنگ کرکے  ناصر کو قتل کر دیا اور بعد میں ولید اکبر نے اپنے آپ پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی یا دلبدی نہیں ہے،تھانہ لوند خوڑ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی۔


0/Post a Comment/Comments