رستم کے رہائشی مردان میں قتل جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)نیو اڈا میں سابق دشمنی کی بناء پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ فائرنگ کے زد میں ایک راہگیر بھی شدید زخمی ہو گیا۔واقعات کے مطابق متوفی کے چچازاد فیض اللہ ولد حاجت سکنہ چونگے بابا رستم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ کہ مثل خان ولد حکیم خان سیشن کورٹ میں تاریخ پیشی کےلئے ظاہر شاہ کے ہمراہ مردان آئے ہوئے تھے پیشی کے بعد ہم تینوں اپنے آبائی گاؤں جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان قیصر ولد شرین زادہ سکنہ بونیر اور ہمایوں زادہ ولد جان زادہ سکنہ ناوگئی بونیر نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مثل ولد ولد حکیم خان لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ میں بال بال بچ گیا،وجہ عناد مثل خان اور قیصر کے مابین قتل مقابلے کی دشمنی بتائی جاتی ہے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
ایک تبصرہ شائع کریں