محبت آباد سپین جماعت کے قریب 35 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا



محبت آباد سپین جماعت کے قریب 35 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مردان: محبت آباد سپین جماعت کے قریب 35 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،وجہ عناد سابق دلبدی بتائی جاتی ہے

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

متوفی شاہ سید کی بیوہ مسماہ (س) نے تھانہ شیخ ملتون پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کا شوہر شاہ سید ولد جمعہ خان سکنہ ایگزیکٹیو کالونی گل رنگ ٹاون نماز ظہر ادائیگی کیلئے قریبی مسجد گیا ہوا تھا کہ اس دوران اطلاع ملی کہ آپ کا شوہر کسی نے قتل کیا ہوا ہے جب بھی میں ہسپتال پہنچی تو وہاں پر ہمارے شوہر شاہ سید قتل شدہ پڑا تھا۔ 

تھانہ شیخ ملتون پولیس نے متوفی کی بیوہ مسماہ(س) کی مدعیت میں قتل کی دعویداری کی رپورٹ نظر محمد ولد دیدن،سید محمد عرف سید محمدے،نصیب گل پسران نظر محمد ساکنان مسکنے مایار ضلع لوئر دیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی 

0/Post a Comment/Comments