طورو میرہ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل جبکہ 3 افراد زخمی
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)قاری آباد طورو میرہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے،یہ اندوہناک واقعہ جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں اور نعشوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعات کے مطابق فریق اول ظاہر شاہ ولد درانے اور فریق اور فریق دوئم ہمایوں ولد گل فروش ساکنان طورو میرہ ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے ظاہر شاہ،مرزا شاہ،جمال شاہ پسران درانے جاں بحق جبکہ فریق دوئم کے ہمایوں ولد گل فروش جاںبحق جبکہ عباد اللہ،سبز علی اور پانچ سالہ بچی سمیرا ولد ضیاء الرحمن زخمی ہوگئے تھانہ طورو پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں