رستم تاجہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے ایک سالہ بچے،خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا
مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ )رستم تاجہ بانڈہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے ایک سالہ بچے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،
رستم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی شروع کر دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق مسماہ (ن) بیوہ شیرامان سکنہ تاجہ بانڈہ نے رستم پولیس کو بتایا کہ ملزمان ابوزر ولد عبدالوہاب اور بختیار ولد شیر نواس خان ساکنان سپنکئی رستم نے دیوار سے چھلانگ لگا کر ہمارے گھر میں داخل ہوئے تھے اس دوران ابوزر ولد عبدالوہاب نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے ہمارے شوہر شیر امان ولد گل رحمان ،1 سالہ نواسہ شاہ میرخان ولد شاہی ملک اور بہو مسماہ(ص) زوجہ شاہی ملک لگ کر موقع پر جاںبحق ہوگئے ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، وجہ عناد بہو مسماہ(ص) نے 2 سال قبل شاہی ملک سے کورٹ میرج کی تھی۔
تھانہ رستم پولیس نے مسماہ (ن) بیوہ شیرامان کی مدعیت ملزمان ابوزر ولد عبدالوہاب اور بختیار ولد شیر نواس خان ساکنان سپنکئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی شروع کی
ایک تبصرہ شائع کریں