سواڑیان طورو میں مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ،بیٹے کو قتل کردیا جبکہ دوسرا بیٹا شدید زخمی
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)تھانہ طورو کے حدود سواڑیان میں اراضی کے تنازعے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ،بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دوسرا بیٹا شدید زخمی ہوگیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تھانہ طورو پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) ہسپتال جبکہ نعشوں کو ضروری
کاروائی کیلئے طورو ہسپتال منتقل کر دیئے
مجروح بخت بلند ولد سربلند سکنہ سواڑیان نے تھانہ طورو میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا والد سر بلند ولد میرغزن عمر 56 سالہ اور بھائی عادل ولد سربلند عمر 37 سالہ کے ہمراہ اپنے اراضی میں تمباکو کاشت کر رہے تھے کہ اس دوران ملزمان آصف،کاشف،سفید پسران قدرت اللہ اور قدرت اللہ ولد معلوم ساکنان سواڑیان موٹر سائیکلوں پر آکر زبانی تکرار شروع کرنے کے بعد فائرنگ شروع کر دی
جس سے ہمارے والد سربلند ولد میرغزن اور بھائی عادل ولد سربلند لگ کر موقع پر جاںبحق جبکہ میں زخمی ہوگیا،تھانہ طورو پولیس نے مجروح بخت بلند ولد سربلند کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپہ زنی کارروائی شروع کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں