مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)تھانہ صدر کے حدود گوجر گڑھی میں موٹر کار کے تنازعے پر فائرنگ کرکے27 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کےلئے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے چچا سید میر علی شاہ ولد سید تلاوت شاہ سکنہ ملاکنڈ روڈ تلاوت شاہ کلے نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شب ان کا بھتیجا مقتول سید علی شاہ ولد سید شاہ نام سکنہ تلاوت شاہ کلے موٹر کار کرولا 1988 کے ذریعے جا رہے تھے کہ ملاکنڈ روڈ باب گوجر گڑھی کے قریب ملزم شاہ میر ولد لطیف اللہ سکنہ کسکورنہ نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول سید علی شاہ اور ملزم شاہ میر کے درمیان 3 دن سے موٹر کار کا تنازعہ چلا آ رہا تھا تھانہ صدر پولیس سید میر علی شاہ کی مدعیت میں بھتیجے کے قتل کی دعویداری کی رپورٹ ملزم شاہ میر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں