مستحق خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا مقصدغریب اور کمزور طبقے کو رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں میں شریک کرتا ہے


 

صمیم آرفن کئیر پاکستان کی جانب سے 1 ہزار مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )صمیم آرفن کئیر پاکستان کی جانب سے مستحقین مردان میں ”رمضان فوڈ پیکیج“کے تحت 1 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی،رمضان فوڈ پیکج میں آٹا،گھی،چینی،چاول،کھجور،دالیں،چنا، لوبیا،بیسن و دیگر اشیاء شامل تھی،اس حوالے سے مردان کے مقامی شادی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس مردان اقبال حسین خٹک تھے،صمیم آرفن کئیر کے ڈاکٹر عظمیٰ،اے ڈی سی ریلیف  اقبال حسین خٹک، وائس چئیر مین سلمان شاہ بخاری، عتیق اکرم،ڈاکٹر کنزہ ،انجنئیر اکرم و دیگر نے معذورافراد،بیواوں،یتیم ولاچار اور مستحق افراد میں رمضان پیکجز تقسیم کئے-صمیم آرفن کئیر  کے ڈاکٹر عظمیٰ نے پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مستحق خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا مقصدغریب اور کمزور طبقے کو رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں میں شریک کرتا ہے تاکہ وہ ماہ مقدس کو اطمینان اور خوشی کے ساتھ گزار سکیں۔ سلمان شاہ بخاری نے کہا کہ صمیم آرفن کئیر پاکستان ماضی کی طرح اس رمضان میں بھی ہزاروں مستحق خاندانوں  میں رمضان پیکج تقسیم کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی عروج پر ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کمزور طبقے کو موقع فراہم کیا جائے کہ وہ بھی رمضان کی بابرکت ساعتوں سے استفادہ کرے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس  مردان اقبال حسین خٹک  نے صمیم آرفن کئیر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

0/Post a Comment/Comments