سابق قتل مقاتلے کی دشمنی پر ایک شخص قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر )کاٹلنگ روڈ شنکر یونیورسٹی کے قریب سابق قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں اور نعش کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا،ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تھانہ جبر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے رشتہ دار جاوید ولد درویش سکنہ جبر نہر نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا انور بیگ ولد عمر گل سکنہ کاٹلنگ روڈ اور اکرام ولد سلطان سکنہ ہلکی بانڈہ کے ہمراہ تاریخ پیشی کےلئے سیشن کورٹ مردان گئے ہوئے تھے واپسی پر مین کاٹلنگ روڈ شنکر یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزمان زبیر شاہ اور یوسف شاہ پسران غلام محمد ساکنان ہلکی بانڈہ نے فائرنگ شروع کر دی جس سے جاوید اور درویش زخمی جبکہ اکرام موقع پر جاںبحق ہوگئے تھانہ جبر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف چھاپہ زنی کارروائی شروع کر دی
ایک تبصرہ شائع کریں