محکمہ ایکسائز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے

 


محکمہ ایکسائز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے، دو برقعہ پوش مرد منشیات سمگلر گرفتار،2400 گرام چرس برآمد،ملزمان پابند سلاسل کر دیا

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان )سید فیاض علی شاہ سیکرٹری محکمہ ایکسائز اور عبدالحلیم خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی ہدایت پر منشیات کے مین ڈیلروں اور سپلائز کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن تیز کردی ہے، برقعہ پوش مرد اور ساتھی منشیات سمگلر کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،2400 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل خورشید برکی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) کے زیر نگرانی تھانہ ایکسائز مردان ریجن، سٹیشن ہاوس آفیسر(ایس ایچ او) شکیل خان تھانہ ایکسائز مردان ریجن بمعہ انسپکٹر زین العابدین و دیگر نفری نے مردان چارسدہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے برقعہ پوش مرد اور ساتھی سمگلر سے 2400  گرام چرس برآمد کی،دو ملزمان موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔


0/Post a Comment/Comments