تیز رفتار چنگیچی کی ٹکر سے سکول ٹیچر جابحق
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ )صوابی روڈ فلائی اوور کے قریب نامعلوم تیز رفتار چنگی چی ڈرائیور کی ٹکر سے سکول ٹیچر جاںبحق ہو گیا۔رکشہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔واقعات کے مطابق سکول ٹیچر اعجاز حسن ولد نور حسن سکنہ پار ہوتی موٹر سائیکل کے ذریعے حسب معمول ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ مین صوابی روڈ فلائی اوور کے قریب نامعلوم تیز رفتار چنگیچی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاںبحق ہوگیا۔تھانہ پار ہوتی پولیس نے متوفی کے بھائی عابد خان ولد نور حسن کی مدعیت میں نامعلوم چنگی چی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی
ایک تبصرہ شائع کریں